عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع میں خودکشی کے واقعات کو روکنے کے لیے سرینگر انتظامیہ نے شہر کے مختلف بڑے پلوں کے اطراف میں باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے کہا کہ سرینگر شہر میں مختلف پلوں کے اطراف میں باڑ لگانے کا عمل قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
ڈی سی نے کہا کہ باڑ لگانے کے حوالے سے ڈی پی آر مرتب کر لیا گیا ہے اور نوا کدل اور فتح کدل پل کے اطراف میں باڑ لگانے کے لیے 19 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح گو کدل پل کے لیے 9 لاکھ روپے اور صفاکدل پل کے لیے 29 لاکھ روپے کا ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے۔
قمر واری کے مقام پر دریائے جہلم پر نور جہاں پل کے اطراف باڑ لگانے کا کام 11 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔