سرینگر میں پولیس کی نقالی کرنے والے 2 پنجابی شہری گرفتار

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جعلی پولیس افسر بن کر لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں سرینگر میں پولیس نے پنجاب کے 2افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے 2 رہائشیوں کو بدھ کے روز سرینگر شہر میں پولیس افسران کی نقالی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں سرینگر کی نہرو پارک میں گھومتے ہوئے پائے گئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اِس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔