عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے پیروئن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن خانصاحب کی ایک پارٹی نے بگرو کراسنگ پر ایک ناکے کے دوران سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبرJK04 -5815 پر سوار ایک مشکوک شخص کو دیکھا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا گا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار شدہ کی شناخت عادل شوکت خان شوکت احمد خان ساکن نلسر محلہ واوورہ بارہمولہ حال اوم پورہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جرم میں استعمال کی جانے والی سکوٹی کو بھی ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس
