جموں// سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ پاکستانی ڈرون کو سنیچر کی رات بین الاقوامی سرحد پر رام گڑھ سیکٹر میں دیکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی کاروائی جاری ہے۔
بین الاقوامی کے ساتھ ڈرونز کو عسکری تنظیمیں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد سے اسلحے اور گولہ بارود کی کھیپ سرحد پر بھارتی حدود میں گرانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون سرگرمی