عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے زیر تعمیر کیرو پاور پروجیکٹ میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ڈمپر ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ جمعرات کی دوپہر پیش آیا جب پاور پروجیکٹ کے ساتھ کام کرنے والی ڈمپر گاڑی (نمبر JK17-9247) دریا کے کنارے پر چلتے ہوئے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے فوراً بعد بچاؤ کی کاروائیاں شروع کی گئیں اور ڈمپر میں پھنسے ہوئے ڈرائیور کو نکالنے کے لیے سخت محنت کی گئی۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اس حادثے کے سلسلے میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔