عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس (این سی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایران میں زیر تعلیم جموں وکشمیر کے طلبا کو فوری طور وطن واپس آنے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے کہاایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے لہٰذا ایران میں موجود طلبا کو گھر واپس آنا چاہئے۔این سی کے صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہامیں جموں وکشمیر کے بچوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان کو ایران سے جلد از جلد گھر واپس آنا چاہئے کیونکہ کل اگر فضائی حدود بند ہوں گی تو ان کا نکلنا مشکل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے لہذا ایران میں موجود طلبا کو گھر واپس آنا چاہئے۔جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو رنجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعا کی کہ یہ ٹیم رانجی ٹرافی کا فائنل میچ بھی جیتے۔انہوں نے کہااللہ کرے یہ ٹیم فائنل جیتنے میں بھی کامیاب ہو، ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ فائنل تک پہنچے۔میڈیا سیکشنز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھالوگوں کا میڈیا سے بھروسہ اٹھ گیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ایران میں مقیم جموں و کشمیر طلباء سے وطن واپسی کی اپیل