Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

جموں وکشمیر میں دیوالی کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

KU Admin
Last updated: March 14, 2025 5:48 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

سری نگر/وادی کشمیر میں جمعے کے روز دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہندو مذہب سے وابستہ لوگوں خاص کر کشمیری پنڈتوں نے اس موقع پر بھگوان رام سے منسوب مندروں میں حاضر ہو کر امن و سکون کی بحالی کے لئے دعائیں مانگیں مسلمان اور سکھ برادری کے لوگ اپنے پنڈت دوستوں اور ہمسایوں کے گھر مبارکبادی کے لئے گئے، جہاں انہیں مٹھائیاں دی گئیں۔
سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے کیمپوں میں دیوالی کا تہورا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا اور اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دیوالی ہندوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جو ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
روشنیوں کا تہوار دیوالی جو دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے، ہندووں کے ایک عقائد کے مطابق بھگوان شری رام چندر جی کے چودہ سال کی جلا وطنی اور لنکا پر فتح پا کر جب ایودھیا میں واپس لوٹے تو ان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور جشن منایا گیا۔ اسی جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس لئے اس تہوار کو اندھیرے پر روشنی، نادانی پر عقل اور برائی پر اچھائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
دیوالی کا تہوار پانچ دن کا تہوار ہے، جو دھنتیرس سے شروع ہوتا ہے، اس دن لوگ سونے یا کسی بھی دھات کی خریداری کو نیک شگون مانتے ہیں۔دیوالی کی آمد پر ہندو پیرو کار گھروں میں مرمت، تزئین و آرائش اور رنگ و روغن کرتے ہیں، مندروں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جاتا ہے اور خصوصی پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
دیوالی کے دن ہندو پیرو کار نئے کپڑے زیب تن کرتے ہیں، دئے جلاتے ہیں، یہ دئے گھروں کے اندر باہر اور گلیوں میں بھی رکھے جاتے ہیں، دولت اور خوشحالی کی دیوی لکشمی ماتا کی پوجا کی جاتی ہے اور پٹاخے سر کئے جاتے ہیں۔ بعد میں اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں، دوست و احباب اور پڑوسیوں کو مدعوں کیا جاتاہے ، تحفے تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔
ہندوستان میں ہندو ہی نہیں بلکہ سکھ اور جین بھی دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے مناتے ہیں، جین پیرو کار مہاتما مہاویر کے موکش(نجات) پانے کی خوشی میں چراغ جلا کر دیوالی مناتے ہیں اور سکھ اس دیوالی کو ’بندی چھور دیوس‘ کے طورپر مناتے ہیں۔
بتادیں کہ دیوالی کا تہوار ہندو مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے جس کو اس مذہب سے وابستہ لوگ دنیا بھر میں انتہائی مذہبی جوش و خروش اور احترام و عقیدت سے مناتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

تازہ ترین

یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی

July 6, 2025
تازہ ترین

سونمرگ میں دل کا دورہ پڑنے سے یاتری ازجان

July 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025
تازہ ترین

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?