عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی الاونس (ڈی اے) کو موجودہ 46 فیصد سے بڑھا کر بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد کر دیا گیا ہے، جو یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہے۔
محکمہ خزانہ کے کوڈز ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق، یہ نظرثانی شدہ مہنگائی الاﺅنس (ڈی اے) مئی 2024 سے شروع ہونے والی ماہانہ تنخواہ میں شامل کیا جائے گا۔
مزید، جنوری سے اپریل 2024 کی مدت کے بقایا جات نقد ادا کیے جائیں گے۔