جموں//ادھم پور ضلع میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک کمانڈنٹ کو فورس کی ایک خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کو ایک شکایت درج کی گئی تھی جس میں بٹل بالیاں سی آر پی ایف یونٹ کی ایک خاتون اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے الزام لگایا تھا کہ کمانڈنٹ سریندر سنگھ رانا اسے جنسی اور ذہنی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، شکایت کی بنیاد پر، کمانڈنٹ کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354-اے (جنسی ہراسانی کا تبصرہ کرنا-جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم کا قصوروار)، 354-ڈی (غیر معقول جنسی سرگرمی)، 509 (جان بوجھ کر بے عزتی کرنا)کے تحت پولیس تھانہ اودھم پور میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اودھم پور (ایس ایس پی) ونود کمار نے کہا کہ ملزم سی آر پی ایف کمانڈنٹ کو پولیس نے گرفتار کیا اور بعد میں عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
خاتون افسر کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ، سی آر پی ایف کمانڈنٹ گرفتار