جموں کے مضافات میں مشتبہ مجرموں کی فائرنگ

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں شہر کے مضافات میں ہفتہ کی دیر شام مشتبہ مجرموں نے ایک مٹھائی کی دکان کے باہر فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر کے میراں صاحب علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار کم از کم دو پستول بردار نوجوانوں نے ایک مٹھائی کی دکان کے باہر فائرنگ کی تاہم اس واقع میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ مجرموں نے دکان کے مالک کے بارے میں پوچھ گچھ کی، جو واقعے کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔
جائے وقوعہ سے نکلنے سے پہلے، انہوں نے کئی راونڈ فائر کیے اور ایک گولی دکان کے شیشے کے کاونٹر پر بھی لگی۔ پولیس کی ایک پارٹی نے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا ۔
اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔