جموں// پولیس تھانہ میران صاحب نے ہفتہ کو ایک بدنام زمانہ مجرم اور منشیات فروش کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم پرمجیت سنگھ عرف سنی ولد لاب سنگھ ساکن سمبل کیمپ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطولب تھا اور پولیس اس کی تلاش کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی زرائع سے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدایس ڈی پی او آر ایس پورہ سریندر سنگھ کی نگرانی میں اور ایس ایچ او میران صاحب انسپکٹر ظہیر مشتاق کی سربراہی میں تھانہ میران صاحب کی پولیس ٹیموں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم ایک بدنام زمانہ مجرم تھا اور قتل کی کوشش، این ڈی پی ایس ایکٹ، آرمز ایکٹ، چوری کے مقدمات وغیرہ جیسے کئی گھناونے مقدمات میں ملوث تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ متعلقہ ملزم کے تحت پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو سنٹرل جیل کوٹ بھلوال منتقل کر دیا گیا۔
جموں:کئی مقدمات میں مطلوب مجرم گرفتار،PSA کے تحت مقدمہ درج