سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے نوگام علاقے میں ایک پولیس اہلکار اتوار کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت محمد ایوب لون ساکنہ نٹی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ نوگام میں کرائے کے مکان میں مقیم تھے، جہاں اُسے دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔
ذرائع کے مطابق، اُسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس اہلکار پولیس سٹیشن کاکہ پورہ پلوامہ میں تعینات تھا۔
نوگام میں دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکار فوت
