عظمیٰ ویب ڈیسک
تیرواننت پورم/کیرالہ اسمبلی انتخابات کی گنتی کے اب تک کے رجحانات میں کانگریس 56 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے، جبکہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) 30 نشستوں پر آگے ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، انڈین یونین مسلم لیگ 23، مارکسی کمیونسٹ پارٹی 11 اور دیگر امیدوار پانچ نشستوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کیرالہ کانگریس سات اور ریولوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) تین نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ کیرالہ کی تمام 140 نشستوں پر 9 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ہے۔
کیرالہ میں اب تک کے رجحانات میں کانگریس کو برتری