عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال اور وہاں موجود یونین ٹیریٹری کے طلبہ و باشندوں کی سلامتی کے حوالے سے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بات کی ہے۔سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نےکہا کہ وزیر خارجہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایران میں موجود جموں و کشمیر کے طلبہ اور دیگر افراد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے پوسٹ میں کہا’’میں نے ابھی وزیر خارجہ سے ایران میں بدلتی صورتحال پر بات کی۔ انہوں نے زمینی حقائق اور وزارتِ خارجہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ میں اس یقین دہانی پر شکر گزار ہوں کہ ایران میں موجود جموں و کشمیر کے طلبہ اور دیگر افراد کی جان و مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔‘‘
ایران میں جموں و کشمیر کے طلبہ اور باشندوں کی سلامتی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بات چیت