عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے جمعہ کے روز کہا کہ وزیر اعلیٰ نے24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کر لیا ہے، تاہم اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی تعاون انتہائی اہم ہے۔
بدھوری نے کہا کہ بجلی کے دانشمندانہ استعمال سے ٹرانسفارمروں کو پہنچنے والے نقصان اور آگ لگنے کے واقعات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی تہواروںکو خوش اسلوبی سے منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
جب ان سےشراب پر پابندی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، تاہم حکومت کی کسی بھی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔
چوبیس گھنٹے بجلی سپلائی کی فراہمی :وزیر اعلیٰ نے روڈ میپ تیار کیا ہے، عوامی تعاون اشد ضروری: صوبائی کمیشنر کشمیر
