Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

مرکزی حکومت عوامی منڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے: این سی صوبائی صدر

KU Admin
Last updated: March 25, 2025 4:43 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے نیشنل کانفرنس کو بڑا منڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی منڈیٹ، ان فیصلوں کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم ہے، جو بی جے پی کی مرکزی حکومت نے 5 اگست 2019 کو غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے جموں و کشمیر کے عوام پر مسلط کیے۔یہ باتیں انہوں نے سری نگر میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو جو منڈیٹ ملا ہے، وہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی، اس تاریخی ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر کے مرکزی زیرِ انتظام علاقے بنانے اور دیگر ناانصافیوں کے خلاف عوام کی آواز ہے۔صوبائی صدر کے مطابق، ملک کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی ریاست کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ (یو ٹی) بنایا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن ایک سازش کے تحت تشکیل دیا گیا تاکہ بی جے پی اور اس کے درپردہ اتحادیوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ بی جے پی اس خوش فہمی میں تھی کہ کشمیر میں ان کی اے، بی، اور سی ٹیموں کو تقریباً 20 نشستیں حاصل ہوں گی، اور وہ آسانی سے حکومت بنا لیں گے، لیکن عوام نے نہ صرف بی جے پی بلکہ ان کی تمام اتحادی جماعتوں کو مسترد کر دیا، جس کے نتیجے میں یہ تینوں ٹیمیں مجموعی طور پر صرف ایک نشست حاصل کر سکیں۔
ایڈوکیٹ شوکت احمد میر نے کہا کہ جموں و کشمیر کو مسلسل یو ٹی بنائے رکھنا جمہوری اور آئینی اصولوں کے منافی ہے، اور مرکزی حکومت کو فوراً جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے حکومت پر اپنے اعتماد اور بھروسہ کا اظہار کیا ہے، لہٰذا مرکزی حکومت کو فوری طور پر عوامی منڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔
موصوف لیڈر کے مطابق، عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر سطح پر اپنے تمام وعدوں کو مرحلہ وار پورا کرنے کے لیے پُرعزم اور وعدہ بند ہے۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عوامی نمائندے اسمبلی میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ، گزشتہ پانچ برسوں میں خزانہ عامرہ (سرکاری خزانے) کی لوٹ مار کے انکشافات بھی کر رہے ہیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

تازہ ترینکشمیر

پی ڈی پی رہنما پرہ کے خلاف ”ایم سی سی“ کی خلاف ورزی کا مقدمہ مسترد

July 4, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد

July 4, 2025
تازہ ترین

گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?