جموں موٹر سائیکل حادثے میں سی بی آئی افسر ہلاک

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں میں سپیڈ بریکر پر موٹرسائیکل پھسل کر گرنے سے سی بی آئی کے ایک افسر کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے پلوڑہ کے رہائشی پرشانت شرما، جو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیں، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گھر لوٹتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں پرشانت شرما کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اُسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں (جی ایم سی) لے جایا گیا۔
افسر نے بتایا کہ جی ایم سی جموں سے شرما کو خصوصی علاج کیلئے پنجاب کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرشانت کی لاش کو قانونی و طبی کاروائیوں کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں رکھا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو اس کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔