عظمیٰ ویب ڈیسک
گریز/بی ایس ایف کا ایک اہلکار یہاں آئی ٹی آئی گریز میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد فوت ہوگیا اور بعد میں اس کی موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کی 75ویں بٹالین کا ایک اہلکار گریز علاقے میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پرڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر داور کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور اسے طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔مہلوک اہلکار کی شناخت بابررام بابو ٹھاکر، ولد برج ناتھ ٹھاکر، ساکن سلوگرا بازار، جلپائی گوڑی، مغربی بنگال کے طور پر ہوئی ہے۔
گریز میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران بی ایس ایف اہلکار کی موت