پامپور میں کشتی جہلم میں ڈوب گئی، 2 غیر مقامی مزدور لاپتہ

مشتاق الاسلام

پامپور// جنوبی کشمیر کے ہٹی وارہ لیتہ پورہ پامپور میں ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوبنے کے نتیجے میں 8 مزدور ڈوب گئے جن میں سے 6 کو بچا لیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ 8 غیر ریاستی مزدوروں پر مشتمل ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقع پر پہنچے اور 6 افراد کو بازیاب کرلیا گیا، جبکہ 2 مزدور ابھی تک لاپتہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔