عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں اتوار کی شام پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ ایک ٹپر ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام کشتواڑ کے شالیمار علاقے میں ایک ٹپر زیرنمبر JK17-2949 سڑک پر اُلٹ گیا، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس و مقامی لوگوں نے بچاو کاروائی شروع کی اور ٹپر کے نیچے سے ڈرائیور ایک ہیلپر کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ہیلپر کو مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی ڈرائیور کی شناخت سمیر حسین ولد محمد یاسین گوجر ساکن ٹنگ گواڑی کشتواڑ کے طورہوئی ہے، جبکہ زخمی ڈرائیور کی شناخت تنویر احمد لون ولد محمد سلطان ساکن ناگڑنہ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیاہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔