بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین نے کہاکہ موجودہ حکومت جموں وکشمیر کی اور خصوصی توجہ مبذول کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے دبئی کے بڑے بڑے تاجروں نے حامی بھر لی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ خطہ میں تیزی سے تعمیر و ترقی جاری ہے۔