سرینگر میں غیرمقامی مزدور سکریپ سٹور میں حادثاتی طور لقمہ اجل

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں بہار کا ایک رہائشی شالینا علاقے میں ایک سکریپ سٹور میں کام کرنے کے دوران حادثاتی طور لقمہ اجل بن گیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسور الدین میاں ساکنہ سادی پور گوریا کتھا سیوان، بہار سرینگر کے علاقے شالینا میں ایک اسکریپ سٹور میں کام کر رہا تھا۔
اُنہوں نے بتایا، “وہ سٹور میں پانی کے ٹینک کے نیچے آ گیا اور پیر کی شام کو اس کی موت ہو گئی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے پولیس ہسپتال سرینگر کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں بی این ایس کی دفعہ 194 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔