ڈوڈہ کاستی گڑھ میں ریچھ کی دہشت، 3 ہفتوں میں 7 افراد زخمی،01 ہلاک بھاگواہ زون میں 2 روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، چیف وائلڈ لائف نے گولی مارنے کا حکم دیا

اشتیاق ملک

ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع کے کاستی گڑھ علاقہ میں جنگلی ریچھ نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کاستی گڑھ کے کوٹی گاؤں میں کرنیل سنگھ(60)نامی شخص ریچھ کے حملے سے ہلاک ہوا ہے. جس کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے۔
جنگلی ریچھ کی دہشت سے پیدا افرا تفری کے پیش نظر چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ نے تعلیمی زون بھاگواہ کے تمام تعلیمی ادارے دو روز تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ادھر وارڈن وائلد لائف نے ریجنل وائلڈ لائف وارڈن جموں کے نام لکھے اپنے ایک مکتوب میں کاستی گڑھ علاقہ میں جنگلی ریچھ کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر اسے آدم خور قرار دے کر مارنے کی سفارش کی ہے۔
چیف وائلڈ لائف وارڈن نے اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ریچھ کو پکڑنے و موقع پر گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے تین ہفتوں سے کاستی گڑھ علاقہ میں ریچھ کے حملے میں 7 افراد زخمی و ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔