عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نامساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں انتظامیہ نے کئی پہاڑی علاقوں میں تمام سکول 17 مارچ 2025 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا، مسلسل بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کپواڑہ نے مژھل، کیرن، بڈنبل، کمکڈی، جماگنڈ اور کرناہ کے بالائی علاقے کے تمام اسکولوں کو 17 مارچ 2025 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں نے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں رک رک کر بارشیں جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں برف و باراں کا یہ سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 17 مارچ سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔
نامساعد موسمی صورتحال: کپواڑہ کے کئی پہاڑی علاقوں میں 17 مارچ تک اسکول بند رہیں گے
