عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر میں ایک فوجی اہلکار ٹرین کی چھت پر سفر کرتے ہوئے ہائی وولٹیج بجلی کی ترسیلی لائن سے ٹکرانے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ یونٹ بڑی برہمناں سے شکندرآباد جا رہی تھی جب اہلکار مبینہ طور پر ٹرین کی چھت پر چڑھ گیا۔ چھت پر چڑھنے کے دوران وہ اوور ہیڈ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
متوفیکی شناخت 24 سالہ رام چندرا چوہدری کے طور پر ہوئی ہے، جو شری کرشن، ضلع جودھپور، راجستھان کا رہائشی تھا۔ وہ سرینگر میں 125 بٹالین ٹیریٹوریل آرمی کے ساتھ تعینات تھا۔حکام نے ضروری میڈیکو لیگل کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
فوجی اہلکار ٹرین کی چھت پر چڑھنے کے بعد بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق
