عشرت حسین بٹ
پونچھ//پونچھ ضلع کے کھڑی علاقے میں تعینات ایک آرمی جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کا ہفتہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ایک اعلی پولیس آفسر کےمطابق مہلوک شناخت جے سی او طالب حسین کے طور پر ہوئی جس کا تعلق فوج کی پانچویں جیک لائی سے تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ متوفی تحصیل حویلی کے تھانہ پونچھ کے تحت پولیس پوسٹ کھڑی میں تعینات تھا اور اسے اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔پولیس نے اس سلسلے میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پونچھ میں دل کا دورہ پڑنے سے آرمی کا جونیر کمیشنڈ آفسر از جان