عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی آج وسطی کشمیر کے سرینگر کے شالٹینگ علاقے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ آج صبح ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک جوان لڑکی مردہ حالت میں شال ٹینگ علاقہ میں پڑی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس فوری طور جائے وقوعہ پر پہنچی گئی۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکرمعاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ متوفیہ کی شناخت آصیفہ بشیر دختر بشیر احمدساکن کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔
سرینگر کےشال ٹینگ میں ایک جوان لڑکی کی نعش برآمد