عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// پی ڈی پی کے رکنِ اسمبلی فیاض احمدمیر کے بعد نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے احسان پردیسی نے بھی اسمبلی میں ایک پرائیویٹ ممبر بل جمع کرایا ہے، جس میں جموں و کشمیر میں مکمل طور شراب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دونوں اراکینِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ شراب پر پابندی لگانا کشمیر کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ شراب نوشی وادی میں صوفی ریشی روایات کے منافی ہے۔
مجوزہ بلز ممکنہ طور پر آئندہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں پیش کیے جائیں گے۔
جموں و کشمیر میں شراب بندی: پی ڈی پی کے بعد این سی کے احسان پردیسی نے بھی بِل جمع کرایا
