کابل// افغانستان کے صوبے ہرات کی مسجد کے باہر دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے میں ممتاز عالم دین امام مسجد مجیب الرحمٰن انصاری سمیت18افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 21زخمی ہیں۔
طالبان کے چیف ترجمان ذبیخ اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مغربی شہر ہرات میں ایک پرہجوم مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔
ہرات ایمبولینس سنٹر کے ایک اہلکار محمد داؤد محمدی نے بتایا کہ ایمبولینسوں نے جمعہ کے روز 18 ہلاک اور 21 زخمیوں کو شہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
“واشنگٹن پوسٹ “کے مطابق دھماکہ مغربی شہر ہرات کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد ہوا، دھماکے میں امام مسجد اور ممتاز عالم دین مجیب الرحمٰن انصاری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین گزشتہ 2دہائیوں سے ملک میں مغربی حمایت یافتہ حکومتوں پر تنقید کے لیے پورے افغانستان میں جانے جاتے تھےاور وہ طالبان کے انتہائی قریبی ساتھیوں کے طور پر جانے جاتے تھے ،طالبان کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔
افغانستان میں مسجد کے باہر دھماکہ، امام مسجد سمیت 18افراد جاں بحق