خراب موسم کی پیش گوئی کے درمیان سرینگر انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کی

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں انتظامیہ نے جمعرات کو مختصر مدت کیلئے خراب موسم کی پیش گوئی کے درمیان ایڈوائزری جاری کی ہے۔
سرینگر انتظامیہ نے ایڈوائزری میں کہا کہ عام لوگوں کو، خاص طور پر وہ لوگ جو دریائے جہلم کے کناروں، اس کی معاون ندیوں، نالوں اور تحصیل نارتھ اور پانتھ چوک کے بالائی علاقوں میں رہتے ہیں، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان آبی ذخائر میں اور اس کے آس پاس جانے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات سرینگر نے جموں و کشمیر میں یکم سے 5اگست اور پھر 6 سے 10 اگست تک اچانک سیلاب، بادل پھٹنے، مٹی کے تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
تحصیل شمالی اور پانتھ چوک کے تحصیلداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کی صورت میں بالائی علاقوں کی زونل کمیٹیوں کو فعال کریں”۔
سیاحوں، کشتی والوں، ریت کی کان کنوں اور کشتی کراسنگ پوائنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ پار کرنے سے پہلے آبی ذخائر کی صورتحال کی تصدیق کریں۔
عام لوگ کسی بھی معلومات کے لیے ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) سری نگر سے1942502254اور پولیس کنٹرول روم سرینگر سے 9419411619/01942477567 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔