تسکین وانی
سرینگر//جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن بیٹری چشمہ کے قریب ایک کار JK-02BC/5010 گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیاـ
پولیس کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد پولیس اور سول کیو آر ٹی رام بن کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، لیکن کار میں سوار شخص کو موقع پر ہی مردہ پایا گیا۔
متوفی کی شناخت امیت کول ولد بدری ناتھ کول ساکن پٹن، کشمیر (حال مقیم جموں) کے طور پر ہوئی ہے۔
جموں و سرینگر شاہراہ پر کار حادثے کا شکار، ایک لقمہ اجل
