عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/راجوری ضلع کے بھاٹیاں گاؤں میں ہفتہ کے روز شدید بارش کے دوران ایک رہائشی مکان منہدم ہونے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ان کے خاندان کے دو افراد زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلسل موسلادھار بارش کے باعث مکان اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں شاہدہ پروین زوجہ عبدالرحمٰن، ساکن بھاٹیاں، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ خاندان کے دو دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
شدید بارش کے باعث راجوری میں رہائشی مکان منہدم، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی