عظمیٰ ویب ڈیسک
بیروہ /جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز اننت ناگ حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کے آبائی گاؤں کا دورہ کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مرحوم پولیس اہلکار کی فرض شناسی، بہادری اور ملک کی خدمت میں دی گئی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر پولیس سربراہ نلین پربھات، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سینٹرل کشمیر رینج راجیو اوم پرکاش پانڈے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بڈگام ہری پرساد کے کے اور ڈپٹی کمشنر بڈگام اطہر عامر خان بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ موجود تھے۔
اننت ناگ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ایل جی منوج سنہا کی ملاقات، ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی