عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/ڈوڈہ ضلع سمیت بھدرواہ اور دیگر علاقوں میں پانچ روزہ معطلی کے بعد 5G موبائل انٹرنیٹ خدمات منگل کی رات بحال کر دی گئیں۔حکام کے مطابق امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئی تھیں۔صورتحال معمول پر آنے کے بعد حکام نے ضلع بھر میں ہائی اسپیڈ موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے احکامات جاری کیے۔
انٹرنیٹ بحال ہونے سے طلبہ، تاجروں اور عام شہریوں کو بڑی راحت ملی ہے جو بندش کے دوران تعلیم، کاروبار اور آن لائن لین دین میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔حکام نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ڈوڈہ ضلع میں پانچ روز بعد 5G موبائل انٹرنیٹ سروس بحال