عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ موسمیات سری نگر نے جموں و کشمیر کے لیے موسمی وارننگ جاری کرتے ہوئے متعدد اضلاع میں بارش اور گرج چمک کے ایک اور سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں، ریاسی، ادھم پور، راجوری اور پونچھ کے میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش، تیز بارش اور مختصر دورانیے کی شدید بارشوں کا امکان ہے۔اسی طرح رام بن، ڈوڈہ، کولگام، شوپیاں، بڈگام، بارہمولہ اور کپواڑہ کے بالائی علاقوں میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ موسمی سرگرمیاں 22 جولائی کی صبح 4 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک جاری رہ سکتی ہیں۔حکام نے نشیبی اور حساس علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
جموں و کشمیر میں موسمی الرٹ: آج سہ پہر 3:30 بجے تک شدید بارش اور گرج چمک کا امکان