عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/راجوری ضلع کے سندربنی سیکٹر میں تعینات فوجی جوان ڈیوٹی کے دوران پھسل کر جاں بحق ہو گیا۔حکام کے مطابق 19 جموں و کشمیر رائفلز (19 جے اے کے رائفلز) سے وابستہ رائفل مین فارورڈ پوسٹ پر تعینات تھا جب وہ اچانک پھسل گیا اور شدید زخمی ہو گیا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت رائفل مین سکھ پریت سنگھ ساکن پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
راجوری میں ڈیوٹی کے دوران پھسلنے سے فوجی جوان جاں بحق