عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/شری امرناتھ یاترا کے 5,200 سے زیادہ تیرتھ یاتریوں کا ایک نیا جتھا جمعرات کو سخت سکیورٹی کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع گپھا مندر کے دو بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ 5,201 تیرتھ یاتری صبح سویرے جموں بیس کیمپ سے 191 گاڑیوں (جن میں ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیاں شامل تھیں) کے قافلے میں روانہ ہوئے۔ اس جتھے میں بالٹال کے لیے 1,745 اور پہلگام کے لیے 3,456 تیرتھ یاتری شامل تھے۔ وہ ایک مضبوط سکیورٹی گھیرے کے تحت یاترا کے لیے روانہ ہوئے۔ یاترا کو محفوظ اور پرامن طریقے سے مکمل کرانے کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے مل کر انتظامات کیے تھے۔
شری امرناتھ جی یاترا نے صرف 13 دنوں میں 3 لاکھ کا ہندسہ عبور کر کے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیرتھ یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کنفرم رجسٹریشن اور یاترا کی طے شدہ تاریخ پر ہی سفر کریں، کیونکہ بغیر رجسٹریشن کے کسی بھی یاتری کو بیس کیمپ تک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو جموں سے یاترا کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
شری امرناتھ یاترا کے 5,200 سے زیادہ تیرتھ یاتریوں کا نیا جتھا جموں سے ہوا روانہ