عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے کشمیر خطے میں اتوار کی دیر رات زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ناپی گئی۔زلزلے کا مرکز بارہمولہ ضلع میں واقع تھا۔
حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کل دیر رات دو بجے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 34.246 ڈگری شمالی عرض بلد اور 74.456 ڈگری مشرقی طول بلد اور زمینی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے شمالی کشمیر کے کچھ حصوں میں محسوس کیے گئے، تاہم اس کا اثر محدود رہا۔
جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکےمحسوس