عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/ کُولگام کے حسن پورہ باغ علاقے میں جمعہ کے روز ایک کمسن لڑکا ویشو ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق لڑکا اچانک پھسل کر ندی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں وہ پانی میں ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ندی سے باہر نکالا اور علاج کے لیے سب ضلع اسپتال بیجبہاڑہ منتقل کیا۔
ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد لڑکے کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت حازم شوکت ولد شوکت احمد گنائی، ساکن حسن پورہ باغ، کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
کُولگام میں ویشو ندی میں کمسن غرقآب