عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے مضافاتی علاقے ایچ ایم ٹی میں جمعرات کے روز ایک 35 سالہ شخص بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو اچانک بجلی کا شدید جھٹکا لگا، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت پرویز احمد پرے ولد حبیب اللہ پرے، ساکن آلاہی پورہ واگورہ، ضلع بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرینگر میں 35 سالہ شخص بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق