عظمیٰ ویب ڈیسک
قاضی گنڈ/جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ویسو کے قریب کے پی کالونی میں ایک نامعلوم گاڑی نے لڑکی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
شدید زخمی لڑکی کو فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں سے بہتر علاج کے لیے اسے ایس کے آئی ایم ایس صورہ ریفر کیا گیا۔
تاہم، ایس کے آئی ایم ایس صورہ میں دورانِ علاج ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفیہ کی شناخت خوشبو جان دختر بلال احمد وگے، ساکن بیہ باغ، یاری پورہ، ضلع کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور نامعلوم گاڑی اور فرار ڈرائیور کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
قاضی گنڈ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں