عظمیٰ ویب ڈیسک
شوپیاں/جنوبی ضلع شوپیاں کے چناپورہ علاقے میں جاری انسدادِ ملی ٹینسی آپریشن کے دوران بدھ کو ایک نامعلوم شخص کی نعشبرآمد ہوئی ہے، جبکہ موقع پر اسلحہ اور گولہ بارود بھی دیکھا گیا ہے۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جاری آپریشن کے دوران تازہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دوبارہ تلاشی مہم شروع کی، جس کے دوران جھڑپ کے مقام کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی۔
افسر کے مطابق، متوفی کی شناخت معلوم کرنے کی کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موقع سے کچھ فاصلے پر اسلحہ اور گولہ بارود بھی نظر آیا ہے، جبکہ پورے علاقے کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے کیونکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔واضح رہے کہ مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے چار روز قبل اس انسدادِ ملی ٹینسی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
شوپیاں میں جاری انسدادِ ملی ٹینسی آپریشن کے دوران ایک عدم شناخت نعش برآمد