عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے نوگام علاقے میں بدھ کے روز جاری شری امرناتھ جی یاترا کے لیے تعینات سی آر پی ایف کے تین اہلکار ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوگام بائی پاس پر 148 بٹالین سی آر پی ایف کی ڈی کمپنی کے تین اہلکاروں کو ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
حادثے کے فوراً بعد زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے اُجالا سگنس اسپتال، نوگام منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام کے مطابق تینوں اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، جبکہ فوری طور پر ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سری نگر کے نوگام میں سڑک حادثہ ، یاترا ڈیوٹی پر تعینات 3 سی آر پی ایف اہلکار زخمی