عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر ہوائی اڈے کے حکام نے واضح کیا ہے کہ رواں سال ہوائی اڈے پر ایئر فیلڈ کی مکمل بندش نہیں ہوگی۔حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک تازہ اطلاع میں کہا گیا ہے کہ سری نگر ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن تمام دن معمول کے مطابق جاری رہیں گے، جبکہ ہوائی اڈے کے آپریشنل اور واچ اوقات صبح8:00 بجے سے شام 5:00 بجےتک برقرار رہیں گے۔اطلاع کے مطابق، رن وے کی دیکھ بھال کے سلسلے میں رات کے اوقات میں بندش کا سلسلہ اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔
حکام نے مزید بتایا کہ پیر اور منگل کے روز رن وے کی مکمل بندش سے متعلق پہلے سے تجویز کردہ نوٹم (NOTAM)کو واپس لے لیا گیا ہے۔ تمام ایئر لائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موجودہ آپریشنل اوقات کے مطابق اپنی پروازوں کے شیڈول کو اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔