عظمیٰ ویب ڈیسک
ہنڈواڑہ/ شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقے کے شمرئیال گاؤں میں پیر کے روز ایک افسوسناک حادثے میں دو سالہ بچی پانی سے بھرے ٹب میں گرنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بچی اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران وہ اچانک پانی سے بھرے ٹب میں گر گئی۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر اسے قریبی طبی مرکز منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس المناک حادثے سے متوفیہ کے اہلِ خانہ اور پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہندواڑہ میں دو سالہ بچی پانی کے ٹب میں گر کر جاں بحق