عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل/ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج نے پیر کے روز گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع کھیر بھوانی مندر میں پوجا ادا کرنے کے بعد کہا کہ جموں و کشمیر میں امن اور بھائی چارہ برقرار رہنا چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ سبھی لوگوں نے دعا کی ہے کہ جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی قائم رہے اور ماتا کھیربھوانی کی برکتیں سب پر نازل ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سالانہ میلے کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی سہولت اور میلے کے کامیاب انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، جس پر تمام متعلقہ افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عقیدت مند کئی دہائیوں سے دیوی کے آشیرواد حاصل کرنے اور سالانہ میلے میں شرکت کے لیے اس مقدس مقام پر آتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
جموں و کشمیر میں امن و ہم آہنگی برقرار رہنی چاہیے: ایل جی منوج سنہا