عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ وسطی ضلع گاندربل میں پیر کے روز ایک پاور کنال میں دو افراد کے گر کر ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش و بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گاندربل کے گنڈ علاقے کے رامواری مقام پر پیش آیا، جہاں دو افراد مبینہ طور پر پاور کینال میں گر گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (SDRF)، پولیس اور مقامی رضاکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ ریسکیو اور سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے، تاہم تاحال لاپتہ افراد کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
گاندربل پاور کنال میں دو افراد کے ڈوبنے کا خدشہ، بڑے پیمانے پر تلاش و بچاؤ آپریشن جاری