عظمیٰ نیوز سروس
گروگرام//بھارت کے معروف ایف ایم سی جی گروپ آر ایس پی ایل گروپ نے 50 شاندار سال مکمل کرتے ہوئے کانپور سے عالمی سطح تک اپنے ترقیاتی سفر کا ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران گروپ نے میڈ اِن انڈیا، فار انڈیا کے وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے ملک بھر میں 24 سے زائد مینوفیکچرنگ یونٹس کے ذریعے مقامی پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنایا ہے۔اس تاریخی موقع کی یاد میں آر ایس پی ایل گروپ نے ایک خصوصی شارٹ فلم جاری کی ہے، جو کمپنی کے سفر، اقدار اور مستقبل کے وژن کو اجاگر کرتی ہے۔ معروف اداکار اور فلم ساز رجت کپور کی آواز میں پیش کی گئی یہ فلم ایک ایسے برانڈ کی کہانی بیان کرتی ہے جو بھارت کی ترقی کے ساتھ ساتھ پروان چڑھا۔گروپ اپنے فلیگ شپ برانڈ گھڑی ڈٹرجنٹ کی بنیاد رکھے جانے کے 50 سال بھی منا رہا ہے، جس کا آغاز اتر پردیش کے شہر کانپور میں شری مرلی دھر گیان چندانی اور شری بمل کمار گیان چندانی نے کیا تھا۔