عظمیٰ نیوز سروس
گروگرام//جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا نے اپنی انتہائی متوقع ’ایم جی مجسٹر (MG MAJESTOR)‘کو لانچ کیا گیا، جو بھارت کی پہلی D+ SUVہے۔ یہ گاڑی ان صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے جو اپنی اگلی SUV سے زیادہ کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط آف روڈ صلاحیتوں کی توقع رکھتے ہیں۔ایم جی مجسٹر 4×2آٹومیٹک ٹاپ ٹرم کی قیمت *40.99 لاکھ روپے (ایکس شو روم)مقرر کی گئی ہے، جو 6 اور 7 سیٹر دونوں آپشنز میں دستیاب ہوگی۔لانچ کے موقع پر انوراگ مہروترا، منیجنگ ڈائریکٹر، جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا نے کہا’’ایم جی مجسٹر ہمارے پورٹ فولیو میں ایک شاندار اضافہ ہے۔ بھارت کی پہلی D+ SUV کے طور پر یہ بہترین کارکردگی، آرام، جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی پائیداری کا منفرد امتزاج پیش کرتی ہے۔ اپنی بڑی جسامت، غیر معمولی آف روڈ صلاحیتوں اور سیگمنٹ میں پہلی بار متعارف کرائی گئی متعدد خصوصیات کے ساتھ یہ بھارتی SUV مارکیٹ میں نئے معیار قائم کرتی ہے‘‘۔مجسٹر کو حقیقی SUV کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا’ٹوئن ٹربو ڈیزل انجن 215.5 PS ‘طاقت اور 478.5 Nm ٹارک فراہم کرتا ہے، جبکہ 8 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن 2WD اور جدید 4WD دونوں ورژنز میں دستیاب ہے۔