عظمیٰ ویب ڈیسک
نیویارک، 29 مئی (یو این آئی) میئرنیویارک سٹی زہران ممدانی نے ایران امریکہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میئرنیویارک سٹی شہران ممدانی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں لکھا کہ تین ماہ قبل ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں کسی نے ووٹ نہیں دیا، اس جنگ کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں۔
میئرنیویارک کی ٹوئٹ کے مطابق کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی جنگ نے عوام کے بجٹ شدید متاثر کیے، جنگ کے باعث امریکہ میں پیٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔زہران ممدانی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پہلے دن سے اور آج بھی اس جنگ کے خلاف ہوں،یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔